US Northeast, Canada dig out after deep snowstorm; death toll at 15
امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں اور کناڈا میں ریکارڈ برفباری سے ہلاکتوں کی تعداد 15ہو گئی جہاں اب تک 3فٹ برف پڑچکی ہے ۔ امریکہ کے ساحلی علاقوں میں طوفانی ہواؤں اور تیز لہروں کے باعث زیادہ نقصان ہوا ہے ۔ نیویارک سے بوسٹن تک میونسپل عملہ کے ارکان گھنٹوں کام کر کے برف میں پھنسی گاڑیوں اور لوگوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جیسا کہ یہاں تقریباً 3فٹ برف پڑی ہوئی ہے ۔ امریکی صدر بارک اوباما نے کنکٹیکٹ میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور وفاقی سطح پر امدادی کاروائیوں کا اعلان بھی کیا ہے ۔ جارجیا، اوکلا ہاما اور کیوبک سمیت کئی ریاستوں میں لاکھوں صارفین تاحال برقی سے محروم ہیں ۔ کنکٹیکٹ کے گورنر ڈینیل مالوے نے مقامی میڈیا کے حوالہ سے بتایا کہ یہ تاریخ ساز برفباری ہے ، برف کو صاف کرنے کیلئے کئی دن درکار ہوں گے ۔ دوسری جانب اتوار کو تقریباً 2,200پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ فلائٹ ایرویز کے مطابق پچھلے دو ہفتوں کے دوران تقریباً5800 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں