مسجد اقصیٰ پر شرپسند یہودیوں کا دھاوا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-12

مسجد اقصیٰ پر شرپسند یہودیوں کا دھاوا

انتہاء پسند یہودی آبادکاروں اور ذرائع ابلاغ کے کارکنوں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مسجد کے احاطہ میں ہیکل سلیمانی کی منظر کشی پر مبنی فلم بنانا شروع کر دی۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس کی بڑی تعداد شرپسندوں کی حفاظت کرتی رہی۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کار روائی پراسلامی اوقاف کے ڈائرکٹر شیخ عزام الخطیب نے حرم کی نام نہاد اسرائیلی پولیس کے قائد سے رابطہ کیا اور ان سے کہا کہ ان انتہا پسند یہودیوں کو شر انگیز کار روائیوں سے باز رکھا جائے ۔ تاہم اسرائیلی پولیس نے یہودیوں کو مسجد سے نکالنے کے بجائے مسجد اقصی کے گارڈز کو ٹیلی ویژن کے عملے اور یہودی آبادکاروں سے 100میٹر دور کر دیا۔

Jewish extremists attack Al-Aqsa mosque

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں