پاپائے روم پوپ بینیڈکٹ کا منصب سے استعفیٰ کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-12

پاپائے روم پوپ بینیڈکٹ کا منصب سے استعفیٰ کا اعلان

پاپائے روم پوپ بینڈیکٹ شانزدہم نے 28فروری کو اپنے منصب سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔ رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا کے ترجمان فیڈریکو لمبارڈی نے دوشنبہ کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ "پوپ کے اعلان کے مطابق وہ 28 فروری کو مقامی وقت کے مطابق رات 8:00 بجے (1900گرینچ معیاری وقت) اپنی منسٹری چھوڑدیں گے "۔ پوپ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے کی سنگینی اور مضمرات سے مکمل طورپر آگاہ ہیں لیکن وہ اپنی پیرانہ سالی کی وجہہ سے چرچ کا نظم و نسق چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ کئی صدیوں کے بعد وہ رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا کے منصب سے دستبردار ہونے والے پہلے پوپ ہوں گے ۔ ویٹکن کے ایک عہدیدار نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ "پوپ بینیڈکٹ کے استعفی اور ان کے جانشین کے انتخاب کا درمیانی عرصہ مختصر ہو گا"۔

Pope Benedict XVI to resign citing poor health

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں