یو۔پی۔اے سرکار اپنی مدت پوری کرے گی - وزیر اطلاعات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-11

یو۔پی۔اے سرکار اپنی مدت پوری کرے گی - وزیر اطلاعات

اس سال عام انتخابات ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات کے وزیر منیش تیواری نے آج کہاکہ یوپی اے سرکار اپنی مدت کار پوری کرے گی۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ 2004ء یوپی اے 5سال کے لئے منتخب کی گئی تھی۔ ہم نے لوگوں کے تئیں اپنا عہد اور وعدہ پورا کیا۔ ہم نے اپنے معاونین کی پوری عزت کی۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے لوگوں نے یوپی اے کو 5سال کیلئے منتخب کیا ہے اور ہم اپنی مدت کار پوری کریں گے ۔ ان سے اس سال عام انتخابات کرائے جانے کی قیاس آرائیاں اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کی جانب سے مبینہ طورسے اپنے کارکنوں کو جلد الیکشن کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دینے کے بارے میں سوال کیا گیا تھا۔ سینئر بی جے پی لیڈر ایم وینکنا نائیڈو نے بھی کل کہا تھا کہ کانگریس اسی سال الیکشن کراسکتی ہے ۔ پارلیمنٹ پر حملے کے معاملے میں مجرم افضل گرو کو پھانسی دئیے جانے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں منیش تیواری نے کہاکہ اپوزیشن پارٹیوں نے منفی رویہ اپنایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے کل سے جو تبصرے کئے ہیں وہ قابل مذمت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی آئینی عمل یا قانون کے نفاذ کے سلسلے میں فیصلے کئے جاتے ہیں تو مذمت کرنے یا پیٹھ تھپتھپانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ قومی سکیورٹی ایک حساس معاملہ ہے اور سبھی پارٹیوں کو سیاسی نظریات سے اوپر اٹھ کر ذمہ دارانہ طریقے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔

UPA will complete full term: Manish Tewari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں