غربت اور بروزگاری دور کرنے میں کانگریس ناکام - مایاوتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-11

غربت اور بروزگاری دور کرنے میں کانگریس ناکام - مایاوتی

بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے آج الزام عائد کیا کہ ایس سی، ایس ٹی اور دیگر پسماندہ طبقات میں غربت اور بے روزگاری ختم کرنے میں کانگریس کی ناکامی کے نتیجہ میں کئی افراد نکسل ازم کا راستہ اختیارکر رہے ہیں ۔ انہوں نے یہاں بی ایس پی کے ساوتھ زون کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی کے بعد سے سب سے زیادہ سالوں تک قومی پر حکمرانی کے باوجود کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور اوبی سیا میں غربت اور بیروزگاری ختم کرنے میں ناکام ہو گئی جس کے نتیجہ میں ان میں سے کئی نکسلائٹس بن رہے ہیں یا غلط راستہ اختیار کر رہے ہیں ۔ اترپردیش کی سابق چیف منسٹر نے کہاکہ کانگریس ان طبقات کی سماجی یا مالی حالت میں کوئی تبدیلی لانے سے قاصر رہی۔ کانگریس پر کارپوریٹس کے ہاتھوں میں کھیلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنگلات میں قبائلیوں کے روایتی مسکن سے انہیں بے دخل کیا جا رہا ہے اور ان کی اراضیات پر قبضہ کر کے انہیں برائے نام قیمت پر بڑے تاجر گھرانوں کو فروخت کیا گیا۔ حکومت کو کارپوریٹ گھرانوں کی خوشامد کے بجائے عام آدمی کے فائدہ کیلئے پالیسیاں وضع کرنی چاہئے ۔ مایاوتی نے علیحدہ تلنگانہ ریاست کے مطالبہ کی بھی حمایت کی۔

BSP supremo Mayawati alleged the "failure" of Congress to alleviate poverty and unemployment

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں