UK watchdog looking into Queen Elizabeth's finances
برطانوی شاہی خاندان کے بینک اکاونٹس کی پہلی بار تنقیح کی جائے گی۔ "ڈیلی انڈی پینڈنٹ" کے مطابق ملکہ کے قریبی معاونین کو ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے ایک تاریخی سرکاری پوچھ تاچھ کا سامنا ہے ۔ ارکان پارلیمنٹ یہ جاننے کے خواہشمند تھے کہ کیا شاہی خاندان ٹیکس دہندگان کی رقم کو اہمیت صیتا ہے ۔ پارلیمنٹ کی انتہائی طاقتور واچ ڈاگ پبلک اکاونٹس کمیٹی ملکہ اور شاہی خاندان کے مالیات سے متعلق ایک انکوائری اس سال کے اختتام پر کرے گی۔ یہ فیصلہ قانون میں ایک تبدیلی کے نتیجہ میں کیا گیا جس کے تحت ارکان پارلیمنٹ کو پہلی مرتبہ شاہی مالیاتی معاملات کا جائزہ لینے کے اختیارات دئیے گئے ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں