شمالی کوریا - تیسرا کامیاب نیوکلیائی تجربہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-13

شمالی کوریا - تیسرا کامیاب نیوکلیائی تجربہ

کمیونسٹ ملک شمالی کوریا کے حکام نے ملک میں تیسری مرتبہ کئے جانے والے کامیاب نیوکلیائی تجربہ کی تصدیق کی ہے ۔ دوسری طرف اس کے سب سے بڑے حامی چین سمیت بیشتر ملکوں نے اس تجربے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ شمالی کوریا کے ایک سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسدانوں نے محفوظ اور بہترین طریقے سے زیر زمین تجربہ ایک چھوٹے ایٹمی ڈیوائس کا دھماکہ کر کے کیاجس کی طاقت ماضی کی نسبت زیادہ تھی اور اس کا اردگرد کے ماحول پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تجربہ اس امریکی جارحیت کے خلاف ملکی سلامت کے اقدامات کا حصہ ہے جس نے ہمارے پرامن راکٹ تجربے کے حق کی مخالفت کی تھی۔ حکام کی جانب سے نیوکلیائی دھماکے کی تصدیق شمالی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کی اطلاع کے بعد کی گئی ہے ۔ سلامتی کونسل پہلے ہی شمالی کوریا کو متنبہ کر چکی ہے کہ جوہری تجربہ کرنے کی صورت میں اسے سنگین نتائج بھگتنے پڑسکتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے اس جوہری تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح اور سنگین خلاف ورزی قراردیا ہے ۔

North Korea apparently conducts third atomic test

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں