ہندوستان - پڑوسیوں سے پرامن بقائے باہم کا اظہار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-13

ہندوستان - پڑوسیوں سے پرامن بقائے باہم کا اظہار

وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن بقائے باہم چاہتا ہے لیکن پاکستانی سپاہیوں کے ہاتھوں سرقلم کئے جانے کے حالیہ واقعہ مہذب بین الاقوامی طرز عمل کے قواعد کے مغائر اور ناقابل قبول ہے ۔ یہاں گورنرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ یہ تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ ہندوستان کا پڑوس بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور غیر یقینی کیفیت میں مبتلا ہے اور یہ کہ مسلح افواج اور پولیس کی قابلیتوں کو تمام نوعیت کے سکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مسلسل مضبوط بنایا جا رہا ہے ۔ "ہم بدستور ہمارے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات اور پرامن بقائے باہم کیلئے کام کرنے کے پابند عہد ہے ۔ تاہم ہم اپنے اس عزم میں بھی ٹھوس ہیں کہ ہمارے ملک کیلئے بھی خطرہ سے موثر طورپر نمٹا جائے "۔ جموں و کشمیر میں پاکستانی سپاہیوں کے ہاتھوں ہندوستانی سپاہی کا سر قلم کر دینے کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ ایسے واقعات جس طرح گذشتہ ماہ ایل او سی پر پیش آئے مذہب بین الاقوامی طرزعمل کے قواعد کے مغائر ہے اور ہمارے لئے یکسر ناقابل قبول ہے ۔ ملک کو درپیش سکیورٹی چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کانفرنس کو بتایا کہ مسلح فورس اور پولیس کی قابلیتوں کو متواتر تقویت دی جا رہی ہے تاکہ ہر قسم کے سکیورٹی چیلنج کا سامنا کیاجاسکے ۔

Two-day Governors' Conference starts in Rashtrapati Bhavan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں