بھگدڑ سانحہ پر سیاست سے گریز کیا جائے - اکھلیش یادو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-13

بھگدڑ سانحہ پر سیاست سے گریز کیا جائے - اکھلیش یادو


الہ آباد میں اتوار کے روز بھگدڑجس میں 36افراد ہلاک ہو گئے پر اپوزیشن جماعتوں کے الزامات سے ناراض اترپردیش کے چیف منسٹر اکھلیش یادو نے آج کہاکہ سانحہ پر کوئی سیاست نہیں کی جانی چاہئے ۔ بلاشبہ بھگدڑکا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے مگر کمبھ میلہ صرف اترپردیش کا میلہ نہیں بلکہ یہ ملک کا میلہ ہے اور اس پر عالمی سطح پر توجہ مرکوز ہے ۔ کمبھ میلہ جیسے اجتماعات دوران اگر سانحہ رونما ہوتو اس پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے ۔ یادو نے یہاں سروپ رانی نہرو ہاسپٹل کے باہر نامہ نگاروں سے یہ بات کہی۔ 10فروری کو بھگدڑمیں زخمی ہونے والے 30 سے زائد افراد اس دواخانہ میں زیر علاج ہیں ۔ الہ آباد میں ان کی غیر موجودگی کے بارے میں میڈیا کے ایک گوشہ میں تنقید کے سلسلہ میں یادو نے کہاکہ اس حقیقت کے باوجود لوگوں نے مختلف قسم کی باتیں کیں کہ میں نے صورتحال کا جائزہ لینے اور ضروری اقدامات کیلئے اپنے دو سینئر کابینی وزراء کو یہاں بھیجا جبکہ نجی وجوہات کی بناء پر میں کسی اور مقام پر تھا۔

Tragedy should not be politicised, says Akhilesh Yadav

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں