اولمپک 2020 - کشتی کو شامل نہ کرنے کی سفارش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-13

اولمپک 2020 - کشتی کو شامل نہ کرنے کی سفارش

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے 2020ء میں منعقد ہونے والے اولمپک کھیلوں میں کشتی کو شامل نہ کرنے کی سفارش کی ہے ۔ آئی او سی کے ایگزیکٹیو بورڈ نے آج یہ سفارش کرتے ہوئے کہاکہ اولمپک کھیلوں میں کچھ تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ بورڈ نے کشتی اور دیگر 7کھیلوں کو تخفیف شدہ فہرست جس میں سے صرف ایک کھیل کو 2020ء میں منعقد ہونے والے اولمپک کھیلوں میں شامل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کشتی 1896ء سے اولمپکس میں شامل ہے لیکن اس بات پر انحصار رہے گا کہ شارٹ لسٹ کئے گئے 8کھیلوں میں کس کھیل کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔ اس سلسلہ میں ستمبر میں بیونس آئر میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی میٹنگ میں قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹیو بورڈ کی اس سفارش پر ہندوستان کو زبردست جھٹکا لگاہے جس نے 2اولمپک کھیلوں میں کشتی سے 3میڈلس جیتے ہیں ۔ ورلڈ چمپئن ریسلر سشیل کمار نے بیجنگ میں برانز میڈل حاصل کیا تھا جبکہ لندن میں منعقدہ اولمپک میں سلور میڈل جیتا۔ یو گیشور دت کو کانسہ کے تمغہ پر اکتفاک رنا پڑا۔ 2020ء کے اولمپک کھیلوں کیلئے کشتی کے ساتھ جن دیگر کھیلوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ان میں بیس بال، سافٹ بال، اسکوائش، کراٹے ، اسپورٹ کلائمبنگ، ویک بوئنگ ، و وشو اور رولر اسپورٹس شامل ہیں ۔

IOC Drops Wrestling From 2020 Olympics

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں