شام - ہلاکتوں کی تعداد 70 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-14

شام - ہلاکتوں کی تعداد 70 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ

انسانی حقوق کی اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر نوی پلے نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ شامی بحران کے حل کی ناکافی کوششوں کے درمیان جاری تنازعہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہزار ہوسکتی ہے ۔ محترمہ پلے نے یہ خدشہ کل سلامتی کونسل میں مسلح تنازعات کے نتیجے میں عام ہلاکتوں کے موضوع پر ہونے والی ایک بحث کے دوران ظاہر کیا اور کہا کہ سلامتی کونسل کی طرف سے شامی بحران کے حل کی کوششیں ناکافی ہیں جن کی وجہ سے وہاں کے لوگ سخت پریشانی میں ہیں ۔نوی پلے نے کہا کہ شام کے معاملے پر عدم اتفاق کے نتیجے میں ناکافی اقدامات کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ رواں سال کے آغاز پر نوی پلے نے کہا کہ شام میں ہلاکتوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور اب اس تعداد میں 10 ہزار کا اضافہ ہوسکتا ہے ۔

Syria death toll likely near 70000, says U.N. human rights chief Navi Pillay


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں