افغانستان - آئیندہ سال فوجیوں کی نصف تعداد کا تخلیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-14

افغانستان - آئیندہ سال فوجیوں کی نصف تعداد کا تخلیہ

امریکی صدر بارک اوباما نے آج اعلان کیاکہ وہ جنگ زدہ ملک افغانستان سے آئندہ سال 34000 امریکی افواج کو واپس طلب کر لیں گے ۔ انہوں نے شمالی کوریا اور ایران کو انتباہ دیا کہ وہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کریں ۔ شمالی کوریا اور ایران سے انہوں نے ان کے نیوکلے ئر پروگرام کے سلسلے میں بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔ امریکی صدر نے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں جوان کی دوسری معیاد کا پہلا خطاب ہے امریکی معیشت کو نئی زندگی دینے کا عہد کیا۔ صدر اوباما نے کہاکہ اوسط طبقات کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا۔ روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے ۔ کم سے کم اجرتوں کی سطح میں اضافہ کیا جائے گا اور امیگریش قواعد میں اس طرح اصلاحات لائیں جائیں گی جن سے دنیا کے بہترین ماہرین کو راغب کیا جائے گا۔ صدر نے کہاکہ اس موسم بہار سے افغانستان میں ہماری افواج لڑاکا کاروائیوں کو ترک کر کے امدادی کاروائیوں کا رول انجام دیں گے اور لڑاکا کار روائیوں کی ذمہ داری افغان فوج کی ہو گی۔ صدر اوباما نے کاکہ آج کی رات میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ آئندہ سال تک 34000 امریکی افواج وطن واپس ہو جائیں گی۔ اس تخلیہ کے بعد موجودہ افواج جن کی تعداد 66000ہے وہ نصف ہو جائیں گی۔

Obama announces 34000 troops to leave Afghanistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں