نامور محقق پروفیسر تنویر احمد علوی کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-21

نامور محقق پروفیسر تنویر احمد علوی کا انتقال

اردوکے نامور محقق اور دہلی یونیورسٹی شعبہ اردو کے سابق صدر پروفیسر تنویر احمد علوی کا آج نئی دہلی میں انتقال ہو گیا۔ پروفیسر تنویر 16!جنوری 1933ء میں ضلع مظفر نگر کے قصبہ کیرانہ میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے 1963 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور 1967ء میں اردو میں اے ایم یو سے ہی ڈی لٹ کیا۔ اے ایم یو میں ڈی لٹ کرنے والے سب سے پہلے شخص پروفیسر تنویر احمد علوی ہی تھے ۔ اس کے بعد انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردو میں بحیثیت استاد مقرر ہوئے ۔ اس کے بعد دہلی یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے صدر بھی رہے ۔ پروفیسر تنویر دو درجن کتابوں کے مصنف تھے ۔ انہوں نے تحقیق کے میدان میں ذوق کا دیوان ترتیب دیا۔ اس کے علاوہ اصول تحقیق و ترتیب متن پر ان کا خاص کام ہے ۔ مرحوم کے پسماندگان میں دو بیٹے ہیں ۔ ان کی اہلیہ کا پہلے ہی انتقال ہو چکا ہے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج یعنی بروز جمعرات بعد نماز ظہر دہلی گیٹ قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پروفیسر ابن کنول اور پروفیسر ارتضی کریم نے پروفیسر تنویر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم اردو کے نامور محقق اور بے لوث استاد تھے ۔ وہ کل وقتی ادیب اور محقق تھے ۔ ان کی رحلت سے اردو دنیا ایک محقق سے محروم ہو گئی۔ وہ ایک شفیق استاد تھے ۔

Prof. Tanveer Ahmed Alavi passes away

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں