اشیش نندی کی گرفتاری - سپریم کورٹ کا حکم التوا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-02

اشیش نندی کی گرفتاری - سپریم کورٹ کا حکم التوا

سپریم کورٹ نے معروف ادیب اشیش نندی کی گرفتاری پر آج حکم التوا جاری کر دیا ۔ جے پور لٹریچر فیسٹول میں مخالف دلت ریمارکس پر اشیش نندی کو گرفتار کئے جانے کا امکان تھا۔ جج نے اگرچہ ان کی گرفتاری پر حکم التواء دیا لیکن ساھت ہی کہا ہے کہ وہ اس طرح کے بیانات نہیں دے سکتے ۔ سینئر ایڈوکیٹ امن لیکھی سے بنچ نے کہا "اپنے موکل سے کہہ دیجئے کہ وہ اس طرح کے بیانات جاری نہیں کر سکتے چاہے اس کے پس پردہ محرکات کچھ بھی ہوں ۔ اس طرح کے ریمارکس کی انہیں اجازت نہیں ہے ۔ عدالت عظمی نے مرکز اور حکومت راجستھان کو نوٹسیں جاری کرتے ہوئے نندی کی جانب سے داخل کردہ درخواست پر وضاحت طلب کی ہیں ۔ نندی نے ان کے خلاف درج کردہ ایف آئی آر کالعدم کر دینے کی عدالت سے اپیل کی ہے ۔ چیف جسٹس التمش کبیر کی قیادت میں بنچ نے فیصلہ سنایا کہ 26جنوری کو جے پور لٹریچر فیسٹول کے دوران اشیش نندی کی جانب سے کئے گئے ریمارکس کے خلاف درج کردہ ایف آئی آر کے تحت درخواست گذار(نندی) کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
Supreme Court raps Ashis Nandy for remarks, but stays arrest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں