شندے کے عوامی پروگراموں کا بائیکاٹ - بی۔جے۔پی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-02

شندے کے عوامی پروگراموں کا بائیکاٹ - بی۔جے۔پی

بی جے پی نے آج فیصلہ کیا کہ مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے کے تمام عوامی پروگراموں کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور بی جے پی کے اعلیٰ قائدین کے نام بحیثیت قائد لوک سبھا کے کسی بھی مواصلات کا جواب نہیں دیا جائے گا یہاں تک کہ وہ ہندوتوا دہشت گردی کے بارے میں تبصرہ پر معذرت خواہی نہ کریں ۔ بی جے پی کے کور گروپ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا جس کی صدارت بحیثیت صدر راجناتھ سنگھ نے اپنے انتخاب کے بعد پہلی بار کی۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری اننت کمار نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے فیصلے کا انکشاف کیا اور کہاکہ بی جے پی آئندہ بجٹ اجلاس کے دوران اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیلئے شنڈے کے مکتوبات کا کوئی جواب نہیں دے گی۔ تاہم راجناتھ سنگھ نے کہاکہ پارٹی کا ارادہ پارلیمنٹ میں شنڈے کا بائیکاٹ کرنے کا نہیں ہے اور نہ وہ پارلیمنٹ کی کار روائی میں خلل اندازی کرے گی جب شنڈے اجلاس سے خطاب کرتے ہوں گے تو ایسے وقت بھی بی جے پی کی جانب سے کوئی خلل اندازی نہیں کی جائے گی۔ مبینہ طورپر پارٹی کے چند ارکان اس مسئلہ پر پارلیمانی کار روائی میں خلل اندازی کے مخالف ہیں ۔ چنانچہ پارٹی نے اپنے موقف میں نرمی پیدا کر دی ہے ۔ بصورت دیگر پارٹی میں پھوٹ پڑجانے کا اندیشہ تھا۔

BJP to boycott Sushilkumar Shinde's public program

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں