نئی دہلی عالمی کتب میلہ - پاکستانی ناشرین ہنوز ویزا سے محروم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-02

نئی دہلی عالمی کتب میلہ - پاکستانی ناشرین ہنوز ویزا سے محروم

ہند۔ پاک سرحد پر گذشتہ دنوں کشیدگی کے بعد عالمی کتب میلہ میں پاکستانی ببلشرس کو حصہ لینے کیلئے ویزا نہیں ملا جس کی وجہہ سے ان کی شرکت کا امکان کم ہے ۔ دارالحکومت میں 4!فروری سے شروع ہونے والے عالمی کتاب میلہ میں ملک و بیرون ملک کے 1100 پبلشرس حصہ لیں گے اور وہ 2100 اسٹالوں پر کتابوں کی نمائش کریں گے لیکن پاکستان کے اس میں حصہ لینے کی اطلاع نیشنل بک ٹرسٹ کو ابھی تک نہیں ملی ہے ۔ اس میلہ کا افتتاح فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر مملکت ششی تھرور کریں گے اور فرانس کو اس بار مہمان ملک کا درجہ دیا گیا ہے ۔ این بی ٹی کے ڈائرکٹر ایم اے سکندر نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ اس بار بھی پاکستانی پبلشرس کو میلہ کیلئے مدعو کیا گیا ہے لیکن ابھی تک انہیں ویزا نہیں ملا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جہاں تک پاکستانی پبلشرس کو ویزا دینے کا سوال ہے تو ہندوستان اور پاکستان کے ہائی کمیشن کو اسے سلجھانا ہے لیکن ابھی تین دن باقی ہیں شائد انہیں ویزا مل جائے ۔ لیکن میلہ میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک نے اپنے آنے کی اطلاع دے دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 10فروری تک چلنے والے اس میلہ میں پبلشرس کی تعداد میں اضافہ ہو لیکن اسٹالوں کی تعداد کم ہے ۔ 45ہزار مربع میٹر کے رقبہ پر پھیلے میلہ میں 23 ممالک کے پبلشر حصہ لیں گے جن میں چین، امریکہ، پولینڈ، فرانس، ترکی، کوریا، یونیسکو اور اقوام متحدہ، عالمی صحت تنظیم اور بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن جیسے ادارے بھی شامل ہیں ۔

Pakistani publishers yet to get visa for World Book Fair

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں