خیبر پختونخواہ کی شیعہ مسجد کے باہر دھماکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-02

خیبر پختونخواہ کی شیعہ مسجد کے باہر دھماکہ

پاکستان میں شورش زدہ شمالی مغربی صوبہ میں آج ایک شیعہ مسجد کے باہر ایک خودکش بمبار کے دھماکہ میں کم ازکم 22افراد ہلاک اور دیگر35زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے کہاکہ حملہ آور نے اپنی جیکٹ میں دھماکہ خیز مواد رکھا تھا اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے ہنگو ٹاون کے پٹ بازار میں امام بارگاہ سے مصلیوں کی واپسی کے دوران دھماکہ کر دیا۔ عینی شاہدین نے کہاکہ نماز جمعہ کے فوری بعد دھماکہ ہوا۔ ضلع ہنگو کے پولیس سربراہ میاں محمد سعید نے توثیق کی کہ ایک خودکش بمبار کی طرف سے یہ حملہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے قبل ازیں کہا تھا کہ ایک بم مسجد کے قریب ٹھہری ہوئی کار میں رکھا گیا تھا۔ تاہم ہنوز کسی بھی گروپ نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ ہنگومیں جہاں شیعہ مسلمانوں کی ایک قابل لحاظ آبادی ہے گذشتہ چند سال سے مسلکی حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے ۔ نماز جمعہ کے بعد ہوئے دھماکہ کے فوری بعد سکیورٹی فورسس نے سارے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا۔ 8شدید زخمی افراد کو صوبائی دارالحکومت پشاور کے ہاسپٹل میں شریک کر دیا گیا ہے ۔ اس دھماکہ کے بعد ہنگو میں گشیدگی پیدا ہو گئی ہے ۔ یہ علاقہ لاقانونیت سے بری طرح متاثر پٹی سے متصل ہے ۔ جہاں مختلف عسکریت پسند گروپ بشمول طالبان سرگرم ہیں ۔ لشکر جھانگوی جس کا تعلق القاعدہ اور طالبان سے کے ساتھ ہے شیعہ فرقہ کے افراد پر تاحال بیسیوں حملے کر چکی ہے ۔

Suicide blast outside Shia mosque in Pakistan kills 22

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں