Pak teen activist Malala Yousufzai nominated for Nobel Peace Prize
پاکستان میں طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی 15 سالہ طالبہ ملالہ یوسف زئی کو ناروے کی پارلیمان نے 2013ء کے نوبل انعام کیلئے نامزد کر دیا ہے ۔ پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اے پی پی کے مطابق ناورے کی پارلیمان کے حزب اقتدار کے ارکان نے ملالہ یوسف زئی کا نام نوبل امن انعام کیلئے نارویجن نوبل امن کمیٹی کو نامزد کر دیا ہے ۔ لیبر پارٹی کی ویب سائٹ پر ملالہ کے بارے میں لکھا تھا کہ وہ ایک پاکستانی طالبہ اور بلاگر تھیں جنہیں اکتوبر میں طالبان نے ان پر تنقید کی وجہہ سے سر میں گولی ماری۔ ملالہ بچوں بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے کام کر رہی تھیں ۔ ناروے کی پارلیمان کے ارکان نے تجویز دی کہ ملالہ کو لڑکیوں کی تعلیم کے حق کیلئے جدوجہد کرنے پر 2013 کا نوبل امن انعام دیا جائے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں