بلغاریہ کے وزیراعظم مستعفی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-22

بلغاریہ کے وزیراعظم مستعفی

کفایت شعاری اور بچت اقدامات کے علاوہ برقی نرخوں میں اضافہ کے خلاف عوامی احتجاج سے تنگ آ کر بلغاریہ کے وزیراعظم بوئکوبوریسوف نے بالآخر کل استعفیٰ دیدیا۔ عالمی اقتصادی بحران کی وجہہ سے بلغاریہ کی حکومت بھی بچت پالیسیاں سامنے لانے پر مجبور ہو گئی تھی جس کے نتیجہ مہنگائی بڑھی اور برقی کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے تب حکومت کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے ۔ بوئکوبوریسوف نے کہاکہ وہ کسی ایسی حکومت کا حصہ نہیں رہنا چاہتے جس کے دور میں پولیس عوام کو تشدد کا نشانہ بنائے اور مسائل کو حل کرنے کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار نہ کیاجائے ۔ بوریسوف نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام نے ہی انہیں اس منصب پر بٹھایا تھا اور اب انہوں نے یہ حق واپس کر دیا۔

After Bulgarian Protests, Prime Minister Resigns

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں