شمالی کوریا جوہری پروگرام ترک کرے - جنوبی کوریا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-26

شمالی کوریا جوہری پروگرام ترک کرے - جنوبی کوریا

جنوبی کوریا کی پہلی خاتون صدر پارک گیون ہی نے حلف برداری کے فوری بعد شمالی کوریا کے حالیہ نیوکلیائی تجربہ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ جنوبی کوریا کے عوام پر کسی بھی حملہ کو برداشت نہیں کریں گی۔ 61سالہ پارک نے گذشتہ دسمبر میں من جے ایس کو ہرا کر صدارتی انتخاب جیتا۔ انہوں نے کہاکہ شمالی کوریا کا نیوکلیائی تجربہ کوریائی عوام کے وجود اور مستقبل کیلئے ایک چیلنج ہے ۔ انہوں نے واضح طورسے کہاکہ شمالی کوریا نے نیوکلیائی تجربہ کر کے بین الاقوامی ناراضگی مول لی ہے اور اب اس کا خمیازہ بھی اسے بھگتنا پڑے گا۔ پاک جنوبی کوریا کے سابق آمر چنگ ہی کی دخترہیں ۔ ان کے والدنے 1961ء سے 1979ء تک حکومت کی۔ حلف اٹھانے کے بعد پاک نے اپنے خطاب میں شمالی کوریا پر اپنا جوہری پروگرام ترک کر دینے پر زور دیتے ہوئے ترقیاتی کاموں پر توجہ دینے کیلئے کہا۔

South Korean leader Park asks North to end nuclear agenda

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں