سزائے موت - خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمہ کا حل نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-26

سزائے موت - خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمہ کا حل نہیں

ہندوستان میں آبروریزی کے مجرموں کو سزائے موت دئیے جانے سے متعلق جاری بحث کے دوران گاندھی کی پوتی نے آج کہاکہ سزائے موت خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمہ کا حل نہیں اور سماج میں اس سلسلہ میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔ جنوبی آفریقہ کی سابق رکن پارلیمنٹ ایلا گاندھی نے آسٹریلیا کے دورہ کے دوران کہا کہ نہ ہی سزائے موت سے صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے اور نہ ہی انا ہزارے جیسے افراد کی جانب سے شروع کی گئی تحریکوں سے رشوت کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ کہ یہ 2013ء ہے تاہم مائیں اپنے لڑکے و لڑکیوں میں ہنوزتفریق کرتی ہیں ۔ اس سے قواعد میں تبدیلی آتی ہے اور بچے یہ سوچتے ہوئے بڑے ہوتے ہیں کہ ہم ایک دوسرے سے مختلف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ لڑکے اور لڑکیوں میں فرق ہوتا ہے لیکن قواعد کے حساب سے اس میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہئے ۔ اس سلسلہ میں پائے جانے والے اختلاف کو ہی ہمیں ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ سماجی کارکن نے جو اس وقت گھریلو تشدد کے خاتمہ کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں کہا کہ جنسی بیداری کو اسکولی نصاب کا حصہ بنانا چاہئے اور اس سلسلہ میں بنیادی سطح سے سماج کے ہر حصہ میں شعور بیداری ضروری ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر گولڈ میڈلسٹ پیرا اولمپین اسکرپسٹوریس کی جانب سے ان کی گرل فرینڈ و ماڈل ریوا اسٹین کیمپ کے قتل پر شدید حیرت کا بھی اظہار کیا ۔

Death Penalty For Gang Rapists Not Justified : Ila Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں