کوویت کے لئے عراق کی پروازیں بحال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-28

کوویت کے لئے عراق کی پروازیں بحال

عراق اور کوویت کے درمیان پروازیں 22 سال کے طویل عرصہ کے بعد آج بحال ہوئیں ۔ کو ویت پر 1990ء کے دہے میں صدام حسین کے حملہ کے بعد سے عراق کے پہلے طیارہ نے آج طیران گاہ کویت پر لینڈنگ کی۔ عراق کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان کریم النوری نے بتایا کہ یہ پرواز "کویت کے ساتھ" بھائی چارہ پر مبنی تعاون کیلئے نئے ابوب کھول دے گی۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل کی پروازیں کی تعداد کا دارومدار، مسافرین کی تعداد اور مانگ پر رہے گا۔ آج کویت کی بین الاقوامی طیرانگاہ پر عراق کے طیارہ کی لینڈنگ کے موقع پر ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں دونوں حکومتوں کے وزراء نے شرکت کی۔ کویت پارلیمنٹ نے گذشتہ جنوری میں ایک معاملت کی منظوری دی تھی جس کے تحت بغداد، کویت ایرلائنز کو بطور معاوضہ 500 ملین ڈالر ادا کرے گا۔ عراقی قبضہ کے دوران ہوئے نقصانات کے ازالہ کے طورپر یہ معاوضہ دیا جا رہا ہے ۔

Iraq Kuwait flights resumes after 22 years

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں