سعودی عرب - تاریخی اسلامی مقامات کا ترقیاتی منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-13

سعودی عرب - تاریخی اسلامی مقامات کا ترقیاتی منصوبہ

پرنس سلطان بن سلمان نے صدر سعودی کمیشن برائے سیاحت و نوادرات نےکل مملکت کے تاریخی اسلامی مقامات بشمول مکہ اور مدینہ کے مقامات کو ترقی دینے کے ایس سی ٹی اے کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے ۔ الاولیٰ میں آرکیالوجی اور ٹورازم ، چیلنجس اور امنگیں کے زیر عنوان پہلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پراجکٹ علماء اور ماہرین تعمیرات سے مشاروت کرتے ہوئے انجام دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کئی معروف علماء نے مملکت کے تہذیبی ورثے کے حامل مقامات کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور گزشتہ ہفتہ الاولیٰ کےحامل مدائن صالح کا سینئر اسلامک اسکالر کی کونسل کے دو ارکان نے دورہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس سی ٹی اے اس طرح کے دوروں کی حوصلہ افزائی کرے گا ۔
پرنس سلطان نے مملکت کے تہذیبی روثے کے حامل مقامات کے تحفظ کے لیے ایس سی ٹی اے کی کوششوں کو خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ اور ولی عہد پرنس سلمان کی حمایت پر انکی ستائش کی ہے ۔ ایس سی ٹی اے کے سربراہ نے کہا "یہ اپنی ایک تہذیبی جہت رکھتا ہے جیسا کہ یہ تہذیبی مقامات برسہابرس سے انسانی تہذیب کے لیے جزیرہ نمائے عرب کی عوام کی جانب سے دئیے گئے عظیم تعاون کی عکاسی کرتے ہیں اور مملکت کا تہذیبی ورثہ کا جز اور حصہ ہے ۔ طیبہ یونیورسٹی کے الاولیٰ کیمپس میں اس 3 روزہ کانفرنس کا اہتمام ایس سی ٹی اے کے اشتراک سے کیا گیا تھا ۔
گورنر مدینہ پرنس فیصل بن سلمان نے افتتاحی سیشن میں شرکت کی ۔ کانفرنس کا مقصد الاولیٰ کے عوام کے تہذیبی رول کو اجاگر کرنا ۔ تذیبی روثہ کے تحفظ کے مناسب وسائل پر نظرثانی اور آرکیا لوجی اور سیاحت کے شعبہ میں پائیدار ترقی اور عملی تجربہ اور مثالوں پر غوروخوض کرنا تھا ۔ پرنس سلطان نے الاولیٰ کو مملکت کے اہم مقامات میں سے ایک قرار دیا ۔ انہوں نے کہا "ہم تاریخی مساجد کی تزئین نو کے لیے وزرات اسلامی امور و اوقاف کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں اور الاولیٰ کی ایک قدیم مسجد کی پہلے ہی تزئین نو کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی ٹی اے پریسڈنسی کے تحت تاریخی اسلامی مقامات اور عجائب گھروں کے تحفظ کے لیے کام کرے گی ۔ انہوں نے مملکت کی سیاحتی ترقیاتی حکمت عملی کے تہذیبی ثقافتی اور معاشی جہتوں کو اجاگر کیا ۔ پرنس سلطان نے تہذیبی اہمیت کے حامل 120 مقامات کو فروغ دینے 5 علاقائی اور 6 عجائب گھروں کے قیام ، مکہ اور مدینہ میں اسلامی تاریخی مقامات کے تحفظ اور موجودہ عجائب گھروں کی ترقی کے ساتھ ساتھ نبی کریم صلعم اور خلفاء سے نسبت رکھنے والے مقامات کی ترقی کے منصوبوں کا انکشاف کیا اور کہا "ہم تاریخی مقامات اور سرکاری عمارتوں کو بھی تہذیبی مراکز میں تبدیل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 24 سائنسی مشن بشمول سعودی و بیرونی آرکیا لوجسٹس نو ادرات کی دریافت کے لیے مملکت کے مختلف حصوں میں کام کر رہے ہیں ۔

SCTA to develop historical Islamic sites

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں