ریلوے بجٹ - ممبئی کو نظرانداز کرنے کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-27

ریلوے بجٹ - ممبئی کو نظرانداز کرنے کا الزام

این سی پی نے آج ریلوے بجٹ پر مایوسی کا اظہار کیا ۔ پارٹی صدر شرد پوار نے یوپی اے رابطہ کمیٹی کے ایک اجلاس میں بتایا کہ ممبئی کو نظر انداز کر دیا گیا جو ناقابل قبول ہے ۔ 3گھنٹے طویل اجلاس کے دوران ایک اور حلیف جماعت ڈی ایم کے نے ٹامل باشندوں کے مسئلہ پر سری لنکا کے خلاف سخت موقف اختیار نہ کرنے پر حکومت پر تنقید کی۔ لوک سبھا میں ریل بجٹ کی پیشکشی کے چند گھنٹوں بعد شرد پوار نے کہاکہ حکومت نے ممبئی کے 80لاکھ مسافرین کے درپیش مسائل کو بالکل ہی نظر انداز کر دیا۔ وزیراعظم منموہن سنگھ کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں این سی پی نے کہاکہ ممبئی کو نظر انداز کرنا نا قابل قبول ہے ۔ اس اجلاس میں صدر کانگریس سونیاگاندھی نے شرکت کی۔ ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو نے سری لنکا کے ٹاملس کے مسئلہ پر سخت موقف اختیار نہ کرنے کیلئے ناراضگی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں یو پی اے کے ایک اور شریک آر ایل ڈی نے اترپردیش کی تقسیم کا مسئلہ اٹھایا جس پر شردپوار نے علیحدہ تلنگانہ کی وکالت کی۔ اتحاد کے قائدین نے یوپی اے کی قیادت کو بتایا کہ یوپی اے اتحاد نے 2004ء میں اقتدار پر آنے کے بعد صدر جمہوریہ کے خطبہ میں تلنگانہ مسئلہ پر بعض وعدے کئے تھے جن کی تکمیل کی ضرورت ہے ۔

Railway budget - neglecting mumbai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں