اکبرالدین اویسی - ناسازئ طبیعت پر اسپتال منتقلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-27

اکبرالدین اویسی - ناسازئ طبیعت پر اسپتال منتقلی

قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی جناب اکبر الدین اویسی کو شدیددردشکم کی شکایت پر اپولو ہاسپٹل جوبلی ہلز میں شریک کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرس انھیں سخت طبی نگہداشت والے وارڈ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور کسی کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ جناب اکبرالدین اویسی جو نظام آباد کی عدالت میں آج اپنی مقررہ پیشی کے لیے پہنونچے تھے ،واپسی پر یلاریڈی کے قریب ان کی طبیعت بگڑ گئی ۔ ان شخصی معالج ڈاکٹر مظہر الدین علی خان نے جو ان کے ہمراہ تھے انھیں اپنی نگرانی میں فوری اپولو ہاسپٹل جوبلی ہلزمنتقل کیا ۔ مجلسی قائد جنھیں شدید درد شکم کے ساتھ قئے ہونا بھی شروع ہوگئی تھی ،گھر واپس ہونے پر اصرار کررہے تھے لیکن طبیعت کے مزید خراب ہونے کے بعد انہیں اپولو ہاسپٹل جوبلی ہلز لے جایا گیا جہاں امراض قلب ، امراض گردہ ، امراض شکم کے علاوہ دیگر امراض کے ماہر ڈاکٹرس کی ایک ٹیم نے ان کا معائنہ کیا ۔ انکے سی ٹی اسکیان ،الٹرا ساؤنڈ اور دیگر میڈیکل ٹسٹ بھی کئے گئے ۔ صدر مجلس بیرسٹراسد الدین اویسی جو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی میں ہیں ، ڈاکٹروں سے مسلسل ربط میں ہیں ۔ انہوں نے علاج کے سلسلہ میں معلومات حاصل کیں ۔ معتمد عمومی مجلس ورکن اسمبلی جناب سید احمد پاشاہ قادری نے ہاسپٹل پہونچ کر جناب اکبر الدین اویسی کی صحت کے متعلق تفصیلات حاصل کیں ۔ دواخانہ کے باہر منتظر اخباری نمائندوں کو انھوں نے بتایا کہ جناب اکبر الدین اویسی جو نظام آباد عدالت میں پیشی کے سلسلہ میں گئے تھے ، واپسی کے دوران ان کی حالت بگڑ گئی اور انھیں دواخانہ میں شریک کرایا گیا ہے ۔ وہ کافی نحیف اور کمزور ہوگئے ہیں ، ان کے ایک پیر میں جہاں گولی پیوست ہے ، شدید تکلیف ہورہی ہے اور درد شکم کے باربار ہونے سے وہ بڑی بے چینی محسوس کررہے ہیں ۔ انھوں نے عوام الناس سے جناب اکبر الدین اویسی کی عاجلانہ صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کرنے کی دردمندانہ اپیل کی ۔

Akbaruddin Owaisi shifted to hospital due to his illness

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں