ریلوے بجٹ - بنگال کے حصے میں کچھ بھی نہیں آیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-27

ریلوے بجٹ - بنگال کے حصے میں کچھ بھی نہیں آیا

2013ء کا ریل بجٹ بنگال کے عوام کیلئے مایوس کن رہا اور اس سے عوام میں یوپی اے حکومت کے تئیں اداسی پائی جا رہی ہے ۔ ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سوگت رائے نے کہا اس بار کا ریل بجٹ عام آدمی پر بوجھ ہے ۔ انہوں نے اس بجٹ کو بے سمت بتاتے ہوئے کہاکہ اس بجٹ سے بنگال میں ریلوے کے پراجکٹ کا قتل کیا جاراہ ہے ۔ جسے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ہری جھنڈی دکھائی ہے ۔ دوسری طرف ریاست میں بی جے پی کے صدر راہل سنہا نے کہاکہ یہ بجٹ مکمل سیاسی بجٹ ہے اس میں صرف کانگریسی ریاستوں کو فوقیت دی گئی ہے غیر کانگریسی ریاستوں کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر کچھ نہیں تو بنگال میں جن پروجکیٹوں کا اعلان ہو چکا ہے اسے ہی پورا کیا جائے ۔ اس بار کے ریل بجٹ میں عام لوگوں کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کے حصہ میں کچھ بھی نہیں آیا۔ ممتا بنرجی کے دور میں بنگال کو بہت کچھ ملا ہے ۔ واضح ہو کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اب تک ریلوئے کے 37منصوبوں کی بنیاد رکھ چکی ہیں مگر ان میں سے اب تک ایک پر بھی کام صحیح طریقہ سے شروع نہیں ہوا ہے ۔

Railway budget - neglecting WB

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں