امریکہ - ہند کے ساتھ عوامی سفارتکاری کو نمایاں اہمیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-06

امریکہ - ہند کے ساتھ عوامی سفارتکاری کو نمایاں اہمیت

امریکہ کے نئے وزیر خارجہ کی حیثیت سے تجربہ کار سنیٹر جان کیری اپنا عہدہ سنبھال رہے ہیں اس دوران امریکہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ باہمی تعلقات میں مزید پیشرفت کیلئے عوام سے عوام کے مابین رابطہ اور عوامی سفارتی تعقلات میں اضافہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہاکہ پیشرفت کیلئے ہندوستان کے ساتھ عوامی سفارتی تعلقات اور عوام سے عوام کے مابین رابطے نمایاں اہمیت کے حامل ہیں ۔ مسٹر جان کیری نے اپنے ہندوستانی یا پاکستانی ہم منصب سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا ہے لیکن ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح امریکی سفارتی ایجنڈہ میں سرفہرست ہے ۔ امریکی نائب وزیر عوامی سفارت و عوامی امور تارا سونین شائن آج سے اپنے تین روزہ دورہ ہند کا آغازکر رہے ہیں جو ہند۔ امریکی عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کی گہرائی و گیرائی کو اجاگر کریں گی بالخصوص مستحکم تعلیمی رفاقت پر زور دیں گی۔ سونن شائین 6اور 7فروری کو نئی دہلی میں منعقد شدنی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کرنے والے امریکی وفد کی قیادت کریں گی۔ سونن شائین اپنے وفد کے ساتھ ہندوستان کے مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کریں گی۔ علاوہ ازیں اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کے ساتھ وابستہ اداروں کا معائنہ کریں گی۔

Public diplomacy relations with India extremely important: US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں