ہندوستانی مسلمانوں کی بدتر صورتحال - پروفیسر کیمپ بل کا سرسید لیکچر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-05

ہندوستانی مسلمانوں کی بدتر صورتحال - پروفیسر کیمپ بل کا سرسید لیکچر

برطانیہ کے ایک ممتاز اسکالر پروفیسر گورڈن کیمپ بل نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی حالت، درج فہرست اقوام و قبائل کی حالت سے بھی بدتر ہے ۔ کیونکہ انہیں (مسلمانوں کو) مساویانہ مواقع حاصل نہیں ہیں ۔ لیسسٹر یورنیوسٹی( برطانیہ) کے پروفیسر کیمپ بل یہاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں سرسید یادگار لکچر ر دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ سچر کمیٹی رپورٹ کی اشاعت کے بعد سے 7 برسوں میں بالخصوص تعلیم کے میدان میں مسلمانوں کی حالت بدتر ہو گئی ہے ۔ پروفیسر کیمپ بل نے جو سعودی عرب میں برطانوی یونیورسٹیز کنسورشیم کے بانی صدرنشین بھی ہیں ۔ کہاکہ "مسلمانوں کو نظر انداز کیا گیا ہے اور تعلیم کے اصل دھارے و نیز ملک میں عوامی شعبہ کی ملازمتوں تک ان کی رسائی محدود ہو گئی ہے ۔ پروفیسر کیمپ بل نے تاہم اقلیتی غبلہ والے علاقوں بشمول مالا پورم اور مرشد آباد میں اقلیتوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے مراکز کے قیام کی بھرپور ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی مسلمانوں میں تعلیم کو فروغ دینے کیلئے یہ اقدامات معاون ثابت ہوں گے ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے یہ مراکز قائم کرتے ہوئے بڑا جرائتمندانہ اقدام کیا ہے ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کی فکر پر روشنی ڈالتے ہوئے پروفیسر کیمپ بل نے کہاکہ دو قومی نظریہ تخلیق کرنے کا الزام سرسید احمد خان پر عائد کیا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں پاکستان وجود میں آیا لیکن یہ الزام سراسر غلط ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ سرسید احمد خان ہندو اور مسلمانوں کے پرتامن اور بقائے باہم پر مبنی ایک قومی نظریہ کے حامی تھے ۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہو گا کہ پروفیسر کیمپ بل یونیورسٹی آف لیسسٹر کے شعبہ نشاط ثانیہ سے وابستہ ہیں ۔ انہوں نے کالج آف انجینئرنگ
اینڈ ٹکنالوجی کے اسمبلی ہال میں "سرسید کا ورثہ، مغربی نقطہ نظرسے " کے زیر عنوان توسیعی لکچر دیا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سرسید اکیڈیمی کی جانب سے اس لیکچر کا اہتمام کیا گیا تھام عالم اسلام میں مسلمانوں کی تعلیم کے موضوع پر پروفیسر کیمپ بل مہارت رکھتے ہیں ۔ ان دونوں وہ عصر حاضر کے اسلام کے عنوان پر کتاب کی تصنیف میں مشغول ہیں ۔ اسلام اور مسلم دنیا، ان کی تحقیقات کے محبوب موضوعات ہیں ۔ اپنے لیکچر کے دوران پروفیسر کیمپ بل نے سرسید احمد خان کے نظریات کی روشنی میں ہندوستانی مسلمانوں کی تعلیمی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ وہ علی گڑھ تحریک کے سخت ناقد رہ چکے ہیں ۔ اس کی وجہہ ہے کہ پروفیسر کیمپ بل چاہتے ہیں کہ سرسید کے مشن کا احیاء کرنا ہندوستان میں عصر حاضر کے مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے بے حد ضروری ہے ۔ اپنے قیام علی گڑھ کے دوران پروفیسر کیمپ بن ابن سینا اکیڈیمی میں مسلم دنیا میں تعلیمی صورتحال پر بھی اظہار خیال کریں گے ۔

Condition of Muslims worse than Scheduled Castes, Scheduled Tribes - a noted British scholar Professor Gordon Campbell claimed during Delivering the Sir Syed Memorial Lecture at Aligarh Muslim University

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں