صدر فرانس کا دورہ مالی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-03

صدر فرانس کا دورہ مالی

فرانس کے صدر فرنکوئس اولاند مالی میں مسلم باغیوں سے لڑنے والی فرانس کی افواج کی تائید کیلئے آج مالی پہنچ گئے اور انہوں نے مشہور تاریخی شہر ٹمبکٹو کا دورہ کیا جس کو 6روز قبل القاعدہ سے وابستہ جنگجوؤں سے دوبارہ حاصل کیا گیا ہے ۔ اولاند اپنے وزراء برائے دفاع، خارجی امور اور ترقی کے ہمراہ تھے جن کا ٹمبکٹو ایرپورٹ پر رقاضوں اور گلوکاروں کے ایک گروپ نے استقبال کیا اور تب وہ یونیسکو کے عالمی ورثہ کے حامل شہر میں بڑی مسجد کا دورہ کیا۔ بکتر بند گاڑیوں میں بھاری اسلحہ سے لیس فرانس اور مالی کے سپاہی قدیم مسجد کو پہنچنے جو اینٹوں اورلکڑی کے کھمبوں سے تعمیر کی گئی ہے ۔ اس موقع پر ٹیلیفون کے کھمبوں پر فرانس اور مالی کے پرچم لہرائے گئے اور مقامی عوام نے اس کی سابق مغربی افریقہ کی کالونی میں فرانس کی فوجی مداخلت کیلئے الاوند کی ستائش کی اور نعرے لگائے ۔ فرانس اور مالی کی افواج نے تین ہفتے قبل مسلم جنگجوؤں کو جو شمالی علاقہ پر قبضہ کئے ہوئے تھے مزید دور افتادہ صحرا اور پہاڑیوں میں ڈھکیل دیا۔ مسجد کے موذن نے رائٹر سے کہاکہ مجھے فرنکوئس الاوند پر فخر ہے ۔ ہم کو ہماری پرانی زندگی واپس مل گئی ہے ۔

President France visits Mali

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں