سماجی رابطہ سائیٹ ٹوئیٹر پر سائبر حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-03

سماجی رابطہ سائیٹ ٹوئیٹر پر سائبر حملہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہونے والے سائبر حملے کے نتیجے میں تقریباً ڈھائی لاکھ صارفین کے پاس ورڈ کا سرقہ ہو چکا ہے ۔ اس حملے کو مغربی ذرائع ابلاغ کے بڑے اداروں کے خلاف ہونے والی حالیہ کار روائی جیسا قرار دیا جا رہا ہے ۔ ٹوئٹر کے انفارمیشن سکیورٹی ڈائرکٹر باب لارڈ نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ حملہ کسی اناڑی نے نہیں کیا اور ہمیں نہیں یقین کہ یہ اس نوعیت کا واحد واقعہ ہے ۔ لارڈ نے امریکی ٹکنالوجی اور میڈیا کمپنیوں پر بڑے پیمانے پر ہونے والے حملوں میں اضافے کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ رواں ہفتے ٹوئٹر کے ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی حاصل کرنے کی کوششوں کا پتہ چلایا گیا۔ اس کمپنی پر تازہ سائبر حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب بڑی کمپنیوں کے سائبر سکیورٹی نظام کو توڑے جانے کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں ۔

Cyber attack on Twitter, 250000 accounts hacked

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں