شاعرانہ سی ہے زندگی کی فضا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-03

شاعرانہ سی ہے زندگی کی فضا

نغمہ : شاعرانہ سی ہے زندگی کی فضا
فلم : پھر تری کہانی یاد آئی (1993)
نغمہ نگار : -
گلوکارہ : الکا یاگنک
اداکار : راہل رائے ، پوجا بھٹ
موسیقار : انو ملک
یوٹیوب : Shairana si hai zindagi ki fiza

شاعرانہ سی ہے زندگی کی فضا
آپ بھی زندگی کا مزہ لیجئے

میں غزل بن گئی آپ کے سامنے
شوق سے اب مجھے گنگنا لیجئے

آپ سن تو رہے ہیں میرے دل کی لے
اس میں بے نام سی ایک اداسی بھی ہے
اس اداسی میں نغمہ کوئی چھیڑ کر
ایک بے چین دل کی دعا لیجئے
شاعرانہ سی ہے زندگی کی فضا
آپ بھی زندگی کا مزہ لیجئے

آپ کے پیار کا جو بھی معیار ہے
اس سے کب جانِ جاں مجھ کو انکار ہے
جس طرح آپ چاہیں نظر آؤں میں
مجھ کو ہر رنگ میں آزما لیجئے
شاعرانہ سی ہے زندگی کی فضا
آپ بھی زندگی کا مزہ لیجئے

Shairana si hai zindagi ki fiza - Phir teri kahani yaad aayi (1993)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں