Biden says US prepared to hold direct talks with Iran
امریکہ نے اپنی دیرینہ خارجہ پالیسی میں حیرت انگیز تبدیلی کرتے ہوئے پہلی مرتبہ صاف صاف الفاظ میں ایران کے ساتھ راست بات چیت کرنے کا پیشکش کیا ہے ۔ نائب صدر جوئے بیڈن نے میونخ میں کہا کہ ایران کے نیوکلیر پروگرام پر امریکہ، راست بات چیت کیلئے تیار ہے لیکن شرط یہ ہے کہ تہران اس کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے ، صرف مذا کرات برائے مذا کرات کیلئے واشنگٹن کی کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ اس سے قبل واشنگٹن نے سلامتی کونسل اقوام متحدہ کے 5 مستقل ارکان اور جرمنی کو شامل کرتے ہوئے ایران کے ساتھ راست بات چیت کا پیشکش کیا تھا تاہم اس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں