طالبان - جنگ بندی مطالبہ مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-16

طالبان - جنگ بندی مطالبہ مسترد

پاکستان طالبان نے وزیر داخلہ رحمٰن ملک کے اس مطالبہ کو مسترد کردیا کہ کوئی بھی امن مذاکرت جنگ بندی کے ذریعہ ہونے چاہئیں ۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نےکہا کہ جنگ بندی کا مسئلہ امکانی مذاکرت کے ایجنڈے کے موضوعات میں سے ایک ہوسکتا ہے ۔ خیال رہے کہ ماضی میں احسان نے جنگ بندی کے امکان کو سرے سے خارج کردیا تھا ۔ انھوں نے امن مذاکرات کی پیشکش کے تئیں غیر سجنیدہ طریقہ اختیار کرنے کے لیے ملک کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔۔ انھوں نے ایک نا معلوم مقام سے فون پر بتایا ہم نے مذاکرات کی پیشکشی کی تاہم حکومت کی جانب سے ہمیں تا حال کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے ۔ ملِک نے کہا کہ حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے موصول نہیں ہوا ہے ۔ ملِک نے کہا کہ حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہوجائے گی اگر وہ ایک ماہ کے لیے جنگ بندی کا اعلان کریں اور بامعنی نتائج کے حصول کے لیے مذہبی اسکالرس کا ایک جرگہ تشکیل دے ۔" ملک احسان اللہ قید احسان پر تنقید بھی کی اور پاکستانی طالبان سربراہ حکیم اللہ محسود اور ان کی نائب ولی الرحمن کو مشورہ دیا کہ ان کا ترجمان ان کا وفادار نہیں ہے ۔

Pakistani Taliban reject Rehman Malik's demand for ceasefire

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں