پاکستان کو درپیش بنیادی چیلنجوں سے نمٹنے کی صورتوں پر سنجیدہ غوروخوص کے لیے طلب کردہ کل جماعتی کانفرنس میں دہشت گردی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا گیا ہے ، کل یہاں منعقدہ یہ کانفرنس عوامی نیشنل پارٹی کی دعوت پر بلائی گئی تھی جس میں ملک کی 27 سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے حصہ لیا ۔ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں دہشت گردی کے سدباب کے لیے تمام جماعتوں سے مل کر جدوجہد کرنے کی استدعا کی گئی ۔ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے اس کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور معیشت کے حوالے سے ملک کو دو اہم چیلنجوں کا سامنا ہے اور دہشت گردی کا مسئلہ حل ہونے سے ہی ملک معاشرتی اور اقتصادی ترقی کی راہ پر آگے بڑھ سکتا ہے ۔
APC joint declaration: Terrorism must be resolved through dialogue
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں