ہند بنگلہ دیش - طبی سائنس شعبہ میں معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-13

ہند بنگلہ دیش - طبی سائنس شعبہ میں معاہدہ

ہندوستان اور بنگلہ دیش میں صحت اور طبی سائنس کے شعبہ میں تعاون کے لیے آج ایک مفاہمتی دستاویر پر دستخط کیے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان اس معاہدے سے صحت کے شعبہ میں مشترکہ طور پر ریسرچ کی جا سکے گی اور ڈاکٹروں کو صحت کے شعبہ سے وابستہ پیشہ ورافراد کا تبادلہ بھی ہوسکے گا ۔ ہندوستان کی جانب سے وزیر صحت غلام نبی آزاد اور بنگلہ دیش کی جانب سے وزیر صحت اے ایف ایم روح الحق نے مفاہمتی دستاویز پر دستخط کیے ۔ اس معاہدے کے مطابق تعاون کے اہم شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان طب کے شعبہ سے وابستہ افراد کے تبادلے انسانی وسائل کا فروغ ، صحت اور طبی سائنس کے اطلاعات کے تبادلے اور صحت کے شعبہ میں ریسرچ اور فروغ میں تعاون شامل ہے ۔ فارما شعبہ ، طبی آلات اور بیماریوں کی روک تھام کے شعبہ میں بھی دونوں ممالک تعاون کریں گے ۔ مفاہمتی دستاویز پر دستخط کا مقصد سائنسی اشیا اور انفارمیشن کے اشتراک کے ذریعہ طبی سائنس کے متعلق ریسرچ میں تعاون کے ذریعہ دونوں ممالک کے درمیان صحت اور طبی سائنس کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینا ہے ۔

India, Bangladesh Sign MoU On Healthcare

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں