کشن گنگا ہائیڈرو پراجکٹ - ہندوستان کا ادعائے حق درست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-20

کشن گنگا ہائیڈرو پراجکٹ - ہندوستان کا ادعائے حق درست

کشن گنگا ہائیڈرو پراجکٹ پر ہند۔ پاک تنازعہ میں ایک بین الاقوامی عدالت ثالثی نے برقی پلانٹ کیلئے دریائی پانی کا رخ موڑنے سے متعلق ہندوستان کے ادعائے حق کو درست قراردیا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ ہندوستان، پاکستان کے زرعی مفاد کی حفاظت کیلئے دریا سے پانی کا اقل ترین بہاؤ جاری رکھنے کا پابند ہے ۔ پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں 330 میگاواٹ(برقی) پراجکٹ کے سبب، وہ (پاکستان) دریائی پانی کے اپنے حصہ کے 15فیصد سے محروم ہو جائے گا۔ پاکستان نے یہ بھی الزام لگایا کہ ہندوستان،پاکستان کے نیلم۔ جہلم ہائیڈو الکٹرک پراجکٹ کو نقصان پہنچانے کی نیت سے دریائی پانی کا رخ موڑنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ یہاں یہ بات بتادی جائے کہ پاکستان دریائے سندھ معاہدہ 1960 کی دفعات کے تحت ہندوستان کے خلاف 17!مئی2002کو عدالتی ثالثی سے رجوع ہوا تھا۔ اس عدالت ثالثی( انٹرنیشنل کورٹ آف آربیٹریشن، دی ہیگ) نے کل معلنہ اپنے "جزوی ایوارڈ" میں کہا ہے کہ کشن گنگا ہائیڈرو الکٹراک پراجکٹ معاہدہ (1960) کے تحت "دریا کے بہاؤ پر واقع پلانٹ قرارپاتا ہے " اور ہندوستان، برقی کی پیداوار کیلئے کشن گنگا!نیلم دریا سے پانی کی رخ (معاہدہ کے تحت) موڑسکتا ہے ۔ تاہم ثالثی عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ کشن گنگا ہائیڈرو پراجکٹ پر عمل کرتے وقت ہندوستان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کشن گنگا!نیلم دریا میں پانی کے اقل ترین بہاؤ کو برقرار رکھے ۔

India can direct water from Kishanganga hydroelectric project, rules The Hague Court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں