سزائے موت ختم کی جائے - یوروپی یونین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-14

سزائے موت ختم کی جائے - یوروپی یونین

یوروپین یونین نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں افضل گرو کو پھانسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان سے سزائے موت پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ کے دن افضل گرو کی پھانسی کی خبر سن کر انہیں افسوس ہوا ۔ ایشٹن نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ حملہ کے دوران بے رحمی کے ساتھ قتل اور مقتول افراد کئ ارکان خاندان کے مصائب کا احساس رکھتے ہوئے یوروپی یونین تمام حالات میں سزائے موت کی مخالفت کے اصول کا اعادہ کرتا ہے ۔ ایشٹن نے کہا کہ یوروپی یونین ہندوستان پر زور دیتا ہے کہ عالمی سطح پر سزائے موت برخواست کرنے کے رجحان کے پیش نظر سزائے موت پر روک لگائے ۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں یوروپی یونین کی طرف سے ہندوستان کو حمایت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ 27 ممالک پر مشتمل بلاک اس سلسلہ میں بدستور تال میل کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے ۔

European Union's foreign policy chief Catherine Ashton denounced execution of Afzal Guru and reiterated the European bloc's firm opposition to the death penalty irrespective of the seriousness of the crimes committed by the convicted prisoners.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں