جنسی جرائم پر صدارتی آرڈیننس کو کابینہ منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-02

جنسی جرائم پر صدارتی آرڈیننس کو کابینہ منظوری

وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی رہائش گاہ پر منعقدہ کابینی اجلاس میں جسٹس ورما کمیٹی کی سفارشات پر غور و خوص کیا گیا۔ خواتین کے خلاف جنسی جرائم کی روک تھام کیلئے جسٹس ورما کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر صدارتی ہدایت نامہ جاری کرنے کو کابینہ کی جانب سے منظوری دی گئی۔ ان سفارشات میں عصمت ریزی کے خاطیوں کو سزائے موت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ سخت ترین جرم میں یہ سزا ہو سکتی ہے ۔ کم شدت کے جرائم پر عمر قید سنائی جاسکتی ہے ۔ 23!جنوری کو ورما کمیٹی نے 630 صفحات پرمشتمل رپورٹ حکومت کوسونپ دی۔ مملکتی وزیر داخلہ آر پی ایم سنگھ نے بتایا کہ صدارتی ہدایت نامہ ورما کمیٹی کی سفارشات پر مبنی ہو گا۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی بہت جلد آرڈنینس پر دستخط کریں گے ۔ آر پی این سنگھ نے کہا کہ ملازمت کی جگہ خواتین کے ساتھ چھیڑچھاڑان کی جنسی ہراسانی اور خواتین کی خریدو و فروخت اب جرائم کے زمرے میں شامل ہو جائیں گی۔ زانیوں کو 20 سال کی سزائے قید ہو سکتی ہے ۔ موجودہ قوانین کے تحت 7 سال سے عمر قید تک کی سزا کی گنجائش موجود ہے ۔ نئے آرڈنینس میں خواتین پر تیزاب حملے جیسے جرائم بھی شامل کئے گئے ہیں ۔ لفظ "عصمت ریزی" کی جگہ قانونی دفعات میں "جنگ جنسی جرائم" کا استعمال کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے ورما کمیٹی کی سفارشات پر عمل آوری کی میں ضمانت دیتا ہوں ۔

Ordinance issued to toughen laws to fight sexual crimes against women

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں