ٹریڈ یونینوں کی آج سے دو روزہ ہڑتال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-20

ٹریڈ یونینوں کی آج سے دو روزہ ہڑتال

ملک میں 11ٹریڈ یونینوں کی جان سے کل سے دوروزہ ہڑتال منظم کی جا رہی ہے جس سے بینکنگ، انشورنس اور ٹرانسپورٹ شعبہ بری طرح متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ۔ حکومت نے ٹریڈ یونینوں سے ہڑتال سے دستبردار ہو جانے کی تازہ اپیل کی ہے جبکہ سرکردہ صنعتی تنظیم اسوچام نے معاشی سرگرمیوں میں اس خلل کے نتیجہ میں 15,000تا20,000کروڑکے درمیان معاشی خسارہ کا انتباہ دیا ۔ حکومت نے بینک ملازمین بشمول آر بی آئی سے ہڑتال حصہ نہ لینے کی اپیل کا اعادہ کیا اور کہاکہ ہڑتال کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ تاہم 11 ٹریڈ یونینوں نے ہڑتال بہرحال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کیرالا اور تریپورہ جیسی ریاستوں میں عام زندگی ٹھپ ہو جانے کا اندیشہ ہے ۔ مغربی بنگال، کیرالا، مہاراشٹرا، گجرات، ٹاملناڈو، دہلی، ہریانہ، کرناٹک اور اترپردیش کے بعض حصے خاص طورپر متاثر ہو سکتے ہیں ۔ اسوچام کے صدر راج کمار دھوت نے کولکتہ میں ایک بیان دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ بائیں بازو سے وابستہ یونینوں کے علاو موافق کانگریس آئی این ٹی یو سی اور موافق بی جے پی، بی ایم ایس بھی ہڑتال میں حصہ لے رہی ہیں ۔ یونینوں نے مطالبات کا ایک منشور حکومت کے حوالہ کیا جس میں گرانی پر قابو پانے کے فی الفور اقدامات بھی شامل ہیں ۔

All-India trade union strike today; banks, public transport may be hit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں