فلسطین میں قومی حکومت کا قیام - حماس- الفتح بات چیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-09

فلسطین میں قومی حکومت کا قیام - حماس- الفتح بات چیت

حماس کے رہنما خالد مشعل قومی اتحادی حکومت کے قیام کیلئے فلسطینی صدر محمود عباس یس بات چیت کا آغاز کر رہے ہیں ۔ خالد مشعل کا کہنا ہے کہ فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں بھی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ حماس غزہ اور الفتح غرب ادرن میں حکمران ہے اور ان دونوں گروپوں میں کشیدگی کی وجہہ سے فلسطین میں کئی برس سے صدارتی یا پارلیمانی انتخابات کیلئے قومی سطح پر و وٹنگ نہیں ہو سکی۔ الفتح اور حماس کے درمیان دو سال پہلے مصالحت کا ایک معاہدہ طئے پایا تھا جس کے تحت نگراں حکومت کا قیام اور اس کی مدد سے مئی سال 2012ء میں نئے انتخابات کا انعقاد طئے ہوا تھا تاہم اس معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ اب خالد مشعل نے کہا ہے کہ وہ مفاہمت کی جانب بڑھ رہے ہیں اور قومی مفاہمتی حکومت کی تشکیل پر مشاورت کر رہے ہیں ۔ فلسطینی میں صدارتی، پارلیمانی اور کونسل انتخابات کیلئے تیاریاں جاری ہیں ۔

Hamas and Fatah in unity talks, says Khaled Meshaal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں