اٹلی کے غیر حتمی انتخابی نتائج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-27

اٹلی کے غیر حتمی انتخابی نتائج

اٹلی میں عام انتخابات کے جزوی نتائج سے ملک سیاسی تعطل کا شکار ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ و وٹنگ کے بعد دو تہائی و وٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے تاہم صورتحال مکمل طورپر واضح نہیں ہے ۔ ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ جہاں پارلیمان کے ایوان زیریں میں بائیں بازو کے خیالات کی حامی جماعت کو معمولی برتری حاصل ہو گی وہیں ایوان بالا میں سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی کی زیر قیادت دائیں بازو کے خیالات رکھنے والا اتحاد اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔ سابق وزیر سلویو برلسکونی نے آج اشارہ دیا کہ اپنے دائیں بازو کے شرکاء اور بائیں بازو کے گروپ کے ساتھ حکومت سازی کے ئلے اتحاد کرنے کے ئلے کھلا ذہن رکھتے ہیں ۔ جیسا کہ بائیں بازو نے پارلیمانی انتخابات میں زائد نشستیں حاصل کی ہیں ۔ انتخابات میں مزاحیہ اداکار ہیپی گریلو کی قیادت میں سرگرم احتجاجی تحریک نے دونوں ایوانوں میں اچھی کارکر دگی دکھائی ہے ۔ نامہ نگاروں کے مطابق حتمی نتائج تک یہی صورتحال رہی تو اٹلی سیاسی بے یقینی کے دور کی جانب قدم بڑھائے گا۔ نتائج کے مطابق مرکز سے بائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے والے اتحاد کو پارلیمان کے ایوان زیریں میں معمولی اکثریت حاصل ہوئی۔ اسے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی کے قدامت پسند اتحادی دھڑے کے 29.2کے مقابلے میں 29.5فیصد و وٹ ملے ۔ سابق مزاحیہ اداکار ہیپی گریلو کی فائیو اسٹار پارٹی نے 25.5 فیصد و وٹ حاصل کئے جو ایک تنہا پارٹی کیلئے سب سے زیادہ و وٹ رہے ۔ اعتدال پسند جماعتوں کے اتحاد کی سربراہی کرنے والے ماریومونٹی کو صرف 10.6فیصد و وٹ مل سکے ۔

Italy Elections 2013: Silvio Berlusconi Likely in Power Position After Muddled Result

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں