افغانستان میں سلامتی کی صورتحال ہنوز تشویشناک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-27

افغانستان میں سلامتی کی صورتحال ہنوز تشویشناک

شورش زدہ افغانستان میں بم دھماکوں اور پرتشدد کار روائیوں میں غیر معمولی اضافے اور سلامتی کی تشویشناک صورتحال کے پس منظر میں اقوام متحدہ کی ایک تازہ روپرٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2012ء میں وہاں سڑکوں کے کنارے نصب بموں کے دھماکوں میں 868افغان شہریوں کی جانیں گئی ہیں ۔ ایسے میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا سے پہلے اسٹرٹیجک نوعیت کے کئی سوالات ابھر کر سامنے آئے ہیں ۔ ابھی کل جنوبی افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکوں میں 2پولیں جوان سمیت 4لوگ ہلاک ہو گئے ۔ صوبہ ہلمند کے ضلع مرجا میں ایک گاڑی سڑک کے کنارے نصب ایک بم کی زد میں آ گئی تھی۔ نتیجے میں 4افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 2دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔ اروزگان میں صوبائی پولیس محکمہ کی اطلاعات کے مطابق کل ہی اروزگان میں پولیس کی ایک گاڑی سڑک کنارے نصب ایک بم سے ٹکرا گئی تھی۔ نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں 2پولیس جوان ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ حکام کے مطابق اب تک ان کاروائیوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

uno - security situation of afghanistan is critical

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں