ہیلی کاپٹر اسکام - معلومات کی فراہمی سے اٹلی کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-17

ہیلی کاپٹر اسکام - معلومات کی فراہمی سے اٹلی کا انکار

اٹلی کی عدالت نے جو وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر معاملت اسکام کی سماعت کر رہی ہے ۔ تحقیقات سے متعلق دستاویزات حوالہ کرنے ہندوستان کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ وزارت دفاع نے جوائنٹ سکریٹری کو اٹلی روانہ کیا ہے تاکہ 12ہیلی کاپٹرس کے حصول میں کرپشن سے متعلق الزامات کے سلسلہ میں ممکنہ شواہد اکٹھا کئے جاسکیں ۔ انڈین ایرفورس کے لئے اٹلی کی فرم اگسٹا ویسٹ لینڈ سے ان ہیلی کاپٹرس کی خریداری کا معاہدہ کیا گیا تھا۔ روم میں ہندوستانی سفارت خانہ نے فن میکانیکا کے سربراہ جی اور سی کی 13فروری کو گرفتاری کے بعد تحقیقات سے متعلق تفصیلات اور دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ اورسی کو 3,600کروڑروپئے کی معاملت میں تقریباً 360کروڑروپئے کی رقم بطور رشوت ادائیگی کے الزامات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ ہندوستانی سفارت خانہ واقع روم کو آج ابتدائی تحقیقات سے متعلق ٹریبونل کے جج بوسٹوارسیز و لیوکالبینکا کا مکتوب موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ ہندوستانی درخواست پر مثبت جواب ممکن نہیں ۔ جج نے کہا کہ یہ تحقیقات یقینا ابتدائی مرحلہ میں ہے اور مقررہ قاعدے کے مطابق تمام معلومات کے تعلق سے رازداری برتی جانی ضروری ہے ۔ صرف فریقین اور اُن کے وکلاء کو ان معلومات اور دستاویزات تک رسائی کی اجازت ہے ۔ اٹلی کے جج نے ہندوستانی سفارت خانہ کو بتایا کہ ایک مرتبہ رازداری قواعدکا مرحلہ پورا ہونے کے بعد اُن کا دفتر ہندوستان کی تازہ درخواست پر غور کر سکتا ہے ۔

Italian court rejects request for chopper probe details

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں