Israel says it successfully tests new missile defense
اسرائیل نے اپنے تجدید شدہ میزائل شکن نئے بیلسٹک میزائل ایرو کا آج کامیاب تجربہ کیا۔ اسرائیل کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں آج یہ بات کہی۔ امریکہ کی مدد سے تیار کیا گیا ایرو میزائل کا ڈیزائن ایسا ہے کہ وہ دشمن کے مزائیل کو اتنی اونچائی پر نشانہ بناسکتا ہے جس سے کوئی بھی غیر روایتی اسلحہ کافی بلندی پر ہی تباہ ہو جائے گا۔ یہ نئی نسل کے ایرو 3میزائل کا تجربہ تھا جس کا مقصد ایران اور شام سمیت کسی بھی خطرہ کا سامنا کرنے کیلئے اپنے دفاعی نظام کو مضبوط بنایا ہے ۔ اس کا ڈیزائن تیار کرنے والے ماہرین نے کہاکہ یہ نظام 90فیصد کامیاب ثابت ہوا ہے ۔ آج کے تجربہ میں کسی ہدفت کا نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ میزائل کی پرواز جانچنے کیلئے اس کا تجربہ کیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں