اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا غلط - پروفیسر بروس لارنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-22

اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا غلط - پروفیسر بروس لارنس

بنگلور کے چیف میٹرو پولٹین مجسٹریٹ کی جانب سے قائد مجلس مقننہ پارٹی جناب اکبر الدین اویسی کو سمن جاری کیا گیا ہے ۔ انہیں مجسٹریٹ نے 23 فروری کو حاضر عدالت ہونے کی ہدایت دی ہے ۔ بنگلور کے چیف میٹرو پولیٹین مجسٹریٹ نے یہ سمن حیدرآباد کے کمشنر پولیس کو روانہ کرتے ہوئے قائد مجلس تک پہنچانے کی ہدایت دی تھی ۔ آج صبح بنجارہ ہلز پولیس نے جناب اکبر الدین اویسی کی قیام گاہ پہنچ کر یہ سمن حوالہ کیا ۔ اس موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی جناب احمد بلعلہ اور دوسرے موجود تھے ۔ بنگلور کے چیف میٹرو پولیٹین مجسٹریٹ نے قائد مجلس کی تقریر کے خلاف بی جے پی کے لیگل سیل کے دو وکلاء کی جانب سے داخل کردہ شکایت کو قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف کرائم نمبر 203/13 کے تحت تعزیرات ہند کی دفعات 153A، 153 ، 298 ، اور 500 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، واضح رہے کہ قائد مجلس جناب اکبرالدین اویسی کی گزشتہ جمعہ کو نظام آباد اور نرمل میں ضمانت منظور ہونے کے بعد وہ ہفتہ کو رہا ہوئے ۔ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ۔ انھیں پیٹ اور پیر میں شدید درد کی شکایت ہے ۔ وہ کمزور بھی ہوگئے ہیں ۔ 3 دن قبل وہ خرابی صحت کے باوجود نرمل کی عدالت میں پیش ہوئے ۔ اسی دوران ذرائع کے مطابق پتہ چلا ہے کہ بنگلور کی عدالت نے اکبرالدین اویسی کو پیش کرنے کے لیے آندھراپردیش کے ڈی جی پی کو خصوصی حفاظتی انتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔

Islam has no connection with terrorism: Prof. Bruce Lawrence

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں