Organic poultry farming scandal rocks Europe
جرمنی ایک اور غذائی اسکینڈل کا شکار بن گیا ہے جبکہ سرکاری عہدیداران گوشت سے تیار کردہ مصنوعات کے سلسلے میں عوامی اعتماد کی بحالی کیلئے کوشاں ہے جوسارے یورپ میں بڑی مقدار میں تیار کھانے جن پر گائے کے گوشت کا لیبل چسپاں کیا گیا تھا کہ نتیجہ میں عوامی اعتماد کو دھکہ پہنچا تھا۔ شمالی جرمنی کے شہر اولڈن برگ کے عہدیداران استغاثہ نے بتایا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ زیریں سیکسنی ریاست میں 150 سے زائد پولٹری فارمس نے لاکھوں کی تعداد میں تیار کردہ انڈوں کو نامیاتی فارمنگ کی حیثیت سے صارفین کو سربراہ کرتے ہوئے دھوکہ دیا تھا۔ تحقیقات ان اطلاعات کی اساس پر کی جا رہی ہیں کہ کئی سالوں سے شمالی جرمنی کے پولٹری گارمس مالکین نے منظم انداز میں اپنے اسٹالس میں مقررہ سے زائد مدت تک چکن رکھتے ہوئے نامیاتی پولٹری فارمنگ کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زائد قیمت پر نامیابی لیبل چسپاں کرتے ہوئے انڈوں کو فروخت کیا ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شمالی جرمنی میں پولٹری فارم مالکین میں کثرت سے ایسی سرگرمیاں جاری تھیں ۔ انہوں نے ٹی وی انٹرویو میں یہ بات بتائی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں