تمل ناڈو - حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں 65 لاکھ پودے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-27

تمل ناڈو - حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں 65 لاکھ پودے

گرین تمل ناڈو : حکومت تمل ناڈو کی جانب سے ریاست بھر میں 65لاکھ پودے لگائیں جائیں گے
وزیر اعلی جئے للیتا نے مرینا بیچ کے قریب پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا
حکومت تمل ناڈو نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ریاست تمل ناڈو کے شہروں میں بڑھتی ہوئی آبادی،ترقی اور گاڑیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے فضائی آلودگی میں بھی دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اور درختیں فضاء کو آلودگی سے پاکیزہ رکھنے میں نہایت مددگار ثابت ہوتی ہیں، لہذا تمل ناڈو حکومت نے گرین تمل ناڈو کے منصوبہ کے تحت نہ صرف جنگلوں میں پودے لگانے اور ان کی حفاظت کرنے کی بجائے ، جنگل سے باہر شہری علاقوں میں بھی کثیر تعداد میں پودے لگانے کا منصوبہ بنا یا ہے، اس منصوبے کے تحت حکومت تمل ناڈو نے ریاست بھر میں 65 لاکھ پودے لگوانے کا اہتمام و انتظام کیا ہے، حکومت تمل ناڈو نے اپنے پریس ریلیز میں وضاحت کیا ہے کہ پچھلے سال اسی منصوبے کے تحت 64 لاکھ پودے لگائے گئے تھے، اور ان پودوں کی دیکھ بھالی بھی کی جا رہی ہے، اور اس منصوبے کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ، امسال حکومت تمل ناڈو نے ریاست بھر میں 65لاکھ پودے لگائے جانے کا اہتمام کیا ہے، اور اس منصوبے کے تحت کے امسال پہلے مرحلے میں 28 فروری 2013تک ہر ضلع میں 6500 پودوں کے حساب سے 2لاکھ 8ہزار پودے لگائے جائیں گے، اور ان تمام پودوں کو پانی دیکر ان پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھالی کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا،وزیر اعلی جئے للیتا نے مرینا بیچ میں اس سلسلے میں منعقد ایک تقریب میں شرکت کر کے اس مہم کا آغاز کیا۔

Green TamilNadu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں