Faizabad violence pre-planned; Not a communal riot, says activist
فیض آباد میں گذشہ برس اکتوبر میں دسہرہ کے موقع پر مورتی وسرجن کے دوران جو فرقہ وارانہ فساد ہوا تھا وہ منصوبہ بند سازش کے تحت کرایا گیا تھا اور فساد کی سازش بھارتیہ جنتا پارٹی کے ردولی کے ممبر اسمبلی رام چندر یادو اور سابق ایم ایل اے للو سنگھ نے رچی تھی۔ پریس کونسل آف انڈیا کے رکن اور جن مورچہ کے ایڈیٹر شیتلا سنگھ نے پریس کونسل آف انڈیا کی ہدایت پر جو رپورٹ بنا کر کونسل کو بھیجی ہے اس میں یہ انکشاف کیا ہے ۔ شیتلا سنگھ نے اپنی رپورٹ میں فیض آباد کے اس وقت کے ضلع و پولیس انتظامیہ کو لاپرواہ اور غیر ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پورے معاملہ کی عدالتی یا کسی آزاد ایجنسی سے جانچ کرانے کی سفارش کی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں