نیٹ [NET] کے امتحان میں اردو کی عدم شمولیت پر تحریک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-19

نیٹ [NET] کے امتحان میں اردو کی عدم شمولیت پر تحریک

میڈیکل کورسس میں داخلے کیلئے قومی سطح پر دئیے جانے والے نیٹ(NEET) کے امتحان میں اردوکو شامل نہیں کئے جانے اور اردو زبان میں جواب نہ دیے جانے کے معاملہ میں آج یہاں سماج وادی پارٹی نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر نیٹ کے امتحانات میں اردو کو شامل نہیں کیا گیا تو سماج وادی پارٹی ہر جمہوری طریقے سے احتجاج کرے گی جس میں سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کرنا بھی شامل ہے ۔ پارٹی کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سکریٹری و ترجمان عبدالقادر چودھری نے سخت لفظوں میں احتجاج کیا اور اسے حکومت کا اردو کے ساتھ سوتیلا رویہ بتلاتے ہوئے کہاکہ اردو کا شمارملک کی 18 شیڈول زبانوں میں ہوتا ہے جبکہ نیٹ کے امتحانات کے دوران دیگر شیڈول زبانوں کو شامل کیا گیا ہے نیز یہ محض اردو کے ساتھ حکومت کا متعصبانہ رویہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اردو میں جواب دینے کی سہولت نہ دے کر حکومت ریاست کے ہزاروں اردو میڈیم کے طلبہ کی حق تلفی کر رہی ہے نیز اردو میں جواب نہ دینے کی سہولت سے ایسا اندازہ بھی لگایا جا رہا ہے کہ اردو میڈیم بچوں کا میڈیکل اور انجینئرنگ میں داخلہ نہ کے برابر ہو گا۔

Compaign for including Urdu in NET

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں