برطانیہ - جیٹ لڑاکا طیارے ہندوستان کو فروختگی کی کوشش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-18

برطانیہ - جیٹ لڑاکا طیارے ہندوستان کو فروختگی کی کوشش

وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون 6ارب پاونڈ مالیتی ہندوستانی دفاعی کنٹراکٹ صدر فرانس فرینکوئی اولاند سے چھین لینے کی کوشش کریں گے ۔ جبکہ وہ جاریہ ہفتہ ہندعوستان کے دورہ پر نئی دہلی پہنچیں گے ۔ وزیراعظم برطانیہ اپنے دورہ ہند سے استفادہ کرتے ہوئے حکومت ہند کو ترغیب دیں گے کہ زائداز سویورولڑکا جیٹ طیارے خریدے ۔ جبکہ صدر فرانس جاریہ ہفتہ ہندوستان سے خالی ہاتھ واپس ہو چکے ہیں ۔ روزنامہ ڈیلی میل نے وزیراعظم کیمرون کے تین روزہ سرکاری دورہ کے کل سے آغاز سے پہلے خبر شائع کی ہے کہ فرانسیسی کنٹراکٹر اسالٹ ایوئیشن کو گذشتہ سال ترجیحی بولی دہندہ کی حیثیت سے رافیل جیٹ لڑاکا طیارے ہندوستانی فضائیہ کو سربراہ کرنے کا کنٹراکٹ دینے کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ یہ سودا 10 ارب امریکی ڈالر مالیتی ہے ۔ اس سے برطانیہ۔ جرمنی۔ اسپین۔ اٹلی کنسورشیم کو زبردست دھکا لگاہے ۔ اس میں برطانیہ کی کمپنی بی اے ای سسٹمس بھی شامل ہے جو یورو لڑاکا طیارہ کرتی ہے ۔ لیکن قطعی معاہدے پر دستخط کرنے کی صدر فرانس فرینکو ئی اولاند کی امیدیں جاریہ ہفتہ ناکام ہو گئیں حالانکہ انہوں نے کیمرون کے دورہ سے پہلے دورہ کرتے ہوئے برطانیہ کی کوشش ناکام بنانے کی پوری کوشش کی تھی۔ وزیراعظم فرانس بھی کوئی بڑا تجارتی سودا ہندوستان سے حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ برطانیہ کے روزنامہ نے ادعا کیا ہے کہ اس وجہہ سے وزیراعظم برطانیہ کی امید میں اضافہ ہو گیا ہے کہ وہ ہندوستانی عہدیداروں کو لڑاکا طیارے کے سودے پر نظر ثانی کرنے کی ترغیب دے سکیں گے اور ہندوستان کو رافیل لڑاکا طیاروں کے بجائے یورولڑاکا طیارے خریدنے پر آمادہ کر سکیں گے ۔ سرکاری عہدیداروں نے واضح کہاکہ وزیراعظم برطانیہ صدرفرانس سے یہ متوقع سودا چھین لینا چاہتے ہیں ۔

British PM Cameron eyes jet deal ahead of India trade trip

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں